“اداکارہ میمونہ قدوس کا انکشاف، کیریئر کے آغاز میں ہولناک تجربہ”

اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو “ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کے ساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی اداکارہ کو کسی چینل یا ایجنسی کے ذریعے کاسٹ کیا جائے تو ایسے مسائل پیش نہیں آتے، مگر جب براہ راست ہدایتکار کاسٹ کرے یا اس سے رابطہ کر کے آپ کاسٹ ہوئے ہوں تو خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور وہ اسے کبھی یاد نہیں کرنا چاہتیں۔