زارا نور عباس پنجابی صحیح نہ بولنے پر ٹرولنگ کا شکار – لائیو شو میں دلچسپ انکشافات

-
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس کو ایک لائیو پنجابی شو میں پنجابی زبان صحیح سے نہ بولنے پر سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔
-
زارا اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ اس پنجابی ٹی وی شو میں مہمان بنی تھیں۔
-
شو کے دوران زارا نے بتایا کہ ان کی شادی جس گھر میں ہوئی ہے وہاں پنجابی نہیں بلکہ صرف اردو بولی جاتی ہے، اس لیے انہیں پنجابی بولنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
-
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی سے پہلے بھی ان کی پنجابی اتنی اچھی نہیں تھی، لیکن شادی کے بعد تو اور خراب ہوگئی ہے۔
-
زارا نے ہنستے ہوئے مذاق میں کہا کہ مجھے پنجابی میں بس گالیاں دینا آتی ہیں۔
-
اداکارہ کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
-
کئی لوگوں نے ان کے انداز پر ٹرولنگ شروع کر دی۔
-
ایک صارف نے لکھا: “یہ پنجابی لوگوں کو اپنی زبان کے بارے میں کیا کمپلیکس ہے؟”
-
جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا: “اس میں فخر کرنے کی کوئی بات نہیں، بلکہ یہ تو شرمندگی کی بات ہے کہ آپ نے ساری زندگی پنجابی خاندان میں گزاری اور پنجابی نہیں بول سکتیں۔”