“پاکستان کی نیٹ بال ٹیم کی جنوبی کوریا میں شاندار فتوحات – مسلسل تیسری جیت”

-
آپ کو بتاتے چلیں کہ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں میزبان جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
-
پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں زبردست کھیل پیش کیا اور 6 کے مقابلے میں 91 اسکور کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹی۔
-
قومی ٹیم اس وقت گروپ میں چھے پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
-
اس میچ میں جن کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ان میں لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، حلیمہ، سرینا حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمیہ احمد اور علینہ شامل ہیں، اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
-
اس سے پہلے پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔
-
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سینئر حکام نے ٹیم کو اس شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔
-
اب پاکستان کی ٹیم پیر کو جاپان کے خلاف اور منگل کو مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
-
یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15 سے فاتحانہ آغاز کیا تھا، جبکہ ہفتے کو چائنیز تائپے کو 56-32 سے ہرایا تھا۔
-
یہ چیمپئن شپ 27 جون سے شروع ہوئی ہے اور 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی۔