کھیل June 27, 2025 Shahbaz Sayed

انگلینڈ کا اسکواڈ، جوفرا آرچر کی واپسی، بھارت کے خلاف برتری، اور ٹیسٹ سیریز کی دلچسپ تفصیل

  • فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو ایک بار پھر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

  • ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کر رہے ہیں، جبکہ اسکواڈ میں جو روٹ، جوفرا آرچر، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس اور بین ڈکٹ بھی شامل ہیں۔

  • اس کے علاوہ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور شعیب بشیر بھی موجود ہیں۔

  • دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن، برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا۔

  • یہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے اور اس وقت انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر یہ برتری حاصل کی۔

  • ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 371 رنز کا بڑا ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

  • دلچسپ بات یہ رہی کہ بھارت ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

  • اس میچ میں بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

  • زیک کرالی نے 65 رنز بنائے۔

  • ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

  • بھارت کی بولنگ میں پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • اس سے پہلے بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنا کر انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • بھارتی بیٹنگ میں کے ایل راہول نے 137 اور رشبھ پنت نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ رویندرا جڈیجا 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے دوسری اننگز میں تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 464 رنز اسکور کیے تھے۔

  • اور ہاں، اس دوران آئی سی سی نے کرکٹ میں کچھ نئے قوانین بھی متعارف کرا دیے ہیں