جنوبی کوریا میں پاکستانی گرلز نیٹ بال ٹیم کی شاندار فتوحات جاری

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو 32 کے مقابلے میں 56 گول سے شکست دی، جو مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا مقابلہ 29 جون کو میزبان کوریا سے ہوگا۔ جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب جاپان اور مالدیپ کے خلاف 30 جون اور یکم جولائی کو شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایک یکطرفہ مقابلے میں 15 کے مقابلے میں 71 گول سے پچھاڑ دیا تھا۔ اس میچ میں لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔