کھیل June 25, 2025 Shahbaz Sayed

“پاکستان کا جولائی میں بنگلادیش کا دورہ: تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا شیڈول جاری”

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے بنگلادیش جائے گی، اور یہ دورہ اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے۔
اس سیریز کے لیے قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچے گی۔
پہلا ٹی 20 میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 22 جولائی کو شیڈول ہے۔
تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 جولائی کو ہوگا۔
تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں ہوں گے۔
یہ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 سیریز مئی میں ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کیا تھا۔