“بھارت پر مستقبل میں کسی بھی حملے کو جنگ قرار دیا جائے گا – مودی کا جارحانہ مؤقف”

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر بھارت پر مستقبل میں کوئی حملہ ہوتا ہے تو اسے جنگ کا اقدام سمجھا جائے گا۔ بھارتی حکومت کے مطابق، ریاست یا شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عمل کو جنگی کارروائی تصور کیا جائے گا۔

 

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حکومت نے مودی کی قیادت میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام کا اجلاس منعقد کیا۔

 

باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے خلاف مستقبل کے کسی بھی حملے کا جواب جنگی ردعمل کے طور پر دیا جائے گا۔ جنگی اقدام میں طاقت کے استعمال یا مسلح حملے کو شامل کیا جائے گا۔

 

حکومتی ذرائع نے وضاحت کی کہ ریاست یا شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام کو جنگی کارروائی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *