پاکستان July 13, 2025 Shahbaz Sayed

ساہیوال کے 3 نوجوان بھارتی ہنی ٹریپ کا شکار، تھائی لینڈ سے اغوا کر کے میانمار لے جایا گیا

یار بڑی افسوسناک خبر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تین نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا گیا اور پھر تھائی لینڈ میں اغوا کر کے میانمار پہنچا دیا گیا۔

مغوی نوجوانوں کے نام عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بتائے جا رہے ہیں۔ یہ سب بھارت کی ایک لڑکی سے فون پر رابطے میں تھے۔

ان نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ یہ تینوں اپنے ایک فیصل آباد کے دوست کے ساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ گئے تھے۔ وہاں پہنچنے کے بعد انہیں اغوا کر کے میانمار منتقل کر دیا گیا۔

والدین کے مطابق اغوا کاروں نے میانمار سے فون کر کے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ جس بھارتی لڑکی سے ان کا رابطہ تھا، اسی نے انہیں تھائی لینڈ کے ٹکٹ بھجوائے تھے۔ یہاں تک کہ لاہور ایئرپورٹ پر کچھ نامعلوم افراد نے انہیں رخصت بھی کیا تھا۔