انٹرٹینمنٹ July 10, 2025 Shahbaz Sayed

اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے لیے گورنر سندھ کی پیشکش

  • کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے۔

  • گورنر سندھ نے کہا کہ حمیرا اصغر لاوارث نہیں تھیں، ان کی تدفین اور اس کے تمام اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

  • کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر شہری کی طرح میں بھی حمیرا اصغر کا بھائی ہوں۔ اگر ان کے لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تو میں موجود ہوں۔

  • انہوں نے کہا کہ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور اس کے لیے امام کو بھی ہدایات دی جا چکی ہیں۔

  • گورنر سندھ نے اپنی ٹیم کو جنازے اور تدفین کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔

  • اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور ناموس کی قدر کرتے ہیں، یہ معاشرے کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے کہ ایک جوان بیٹی کی لاش دفنانے کے لیے اس کے گھر والے موجود نہ ہوں۔