صحت July 4, 2025 Shahbaz Sayed

عمر کے ساتھ خواتین میں برداشت اور خود آگاہی کیوں بڑھتی ہے؟

دیکھو، عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین میں ایک بڑی خوبصورتی یہ آتی ہے کہ ان کی خود آگاہی اور برداشت بہت بہتر ہو جاتی ہے۔ وہ جذبات میں آ کر فوراً کچھ کہہ دینے کے بجائے پہلے سوچتی ہیں، پھر جواب دیتی ہیں۔

جوانی میں تو ہارمونز کا بڑا کھیل ہوتا ہے، جیسے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ اس کا سیدھا اثر موڈ اور غصے پر پڑتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، یہ ہارمونز ذرا مستحکم ہو جاتے ہیں، جس سے مزاج بھی تھوڑا ٹھہرا ہوا ہو جاتا ہے۔

عمر رسیدہ خواتین عمومًا زیادہ مطمئن اور سمجھدار ہو جاتی ہیں۔ وہ اچھی طرح جان لیتی ہیں کہ کس بات پر جواب دینا ہے اور کہاں چپ رہنا بہتر ہے۔ جوانی میں کئی طرح کے سماجی اور خاندانی دباؤ بھی ہوتے ہیں، جن سے چڑچڑاہٹ آ جاتی ہے۔ مگر عمر کے ساتھ یا تو وہ دباؤ کم ہو جاتے ہیں یا ان کو ہینڈل کرنے کا فن آ جاتا ہے۔

ایک جرمن مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں غصے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نوجوان خواتین کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

اسی طرح ایک امریکی تحقیق نے بتایا کہ 60 سال سے اوپر کی خواتین زیادہ پر سکون، صابر اور مفاہمت پسند ہو جاتی ہیں۔