ٹانک میں ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

-
خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ضلع ٹانک میں ڈیڑھ سال کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
اس نئے کیس کے بعد ملک بھر میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔
-
حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک پولیو کے سات کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
-
ان کے علاوہ سندھ سے چار کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔