واٹس ایپ میں ان ریڈ میسجز کا خلاصہ بنانے والا نیا فیچر – مصروف صارفین کیلئے بڑی سہولت

-
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ان پیغامات کا خلاصہ حاصل کر سکیں گے جو انہوں نے ابھی تک نہیں پڑھے۔
-
اس فیچر میں میٹا کا اے آئی ٹول استعمال ہوگا، جو ذاتی اور گروپ چیٹس میں موجود اَن ریڈ پیغامات کا خلاصہ کم الفاظ میں پیش کرے گا۔
-
اس سہولت کی وجہ سے صارفین کو لمبے لمبے پیغامات پڑھنے یا بار بار اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور وہ فوراً بات کا مرکزی نکتہ سمجھ سکیں گے۔
-
میٹا کے مطابق یہ فیچر ’پرائیویٹ پروسیسنگ‘ نامی ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے، جس کا مقصد صارفین کے پیغامات اور ان کے خلاصے مکمل طور پر محفوظ رکھنا ہے۔
-
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نہ میٹا اور نہ ہی واٹس ایپ ان پیغامات یا ان کے خلاصوں تک رسائی رکھتے ہیں۔
-
اس کے علاوہ، اے آئی ماڈلز بھی ان خلاصوں کو اسٹور نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے کچھ سیکھتے ہیں۔
-
یہ فیچر صارفین کی مرضی پر ہوگا، یعنی اگر وہ چاہیں تو اسے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر آن کر سکیں گے۔
-
صارفین یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کن چیٹس میں یہ خلاصہ سازی کی سہولت استعمال کرنی ہے۔
-
یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہت کارآمد ہے جو مصروف شیڈول کی وجہ سے لمبی چیٹس پڑھنے کا وقت نہیں رکھتے۔
-
فی الحال یہ سہولت امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے، لیکن کمپنی کا منصوبہ ہے کہ سال کے آخر تک اسے دوسری زبانوں اور ممالک تک بھی پھیلا دیا جائے۔