“بلاول بھٹو نے مودی کو للکارا، عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا — گورنر پنجاب”

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اٹک کے علاقے غریبوال میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
“بلاول بھٹو وہ واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر جا کر نریندر مودی کو کھل کر للکارا۔”
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ:
“دنیا آج بلاول کی جرات اور سنجیدگی سے متاثر ہو رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔”
انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا:
“شہید بینظیر بھٹو کی کوششوں کی بدولت آج ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے ہیں، جبکہ چین سے پاکستان کے تاریخی تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔”
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ عالمی دورے کا بھی ذکر کیا گیا۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک اعلیٰ سفارتی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کا 11 روزہ دورہ کیا۔
اس دوران وہ 3 ممالک، 4 بڑے شہروں میں گئے اور 68 اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔
عالمی میڈیا نے ان کی سفارتی بریفنگز کو بھرپور کوریج دی، خاص طور پر امن، مسئلہ کشمیر، اور انڈس واٹر ٹریٹی جیسے اہم موضوعات پر ان کی گفتگو کو سراہا گیا۔