“کیا دودھ واقعی فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے سونے سے پہلے دودھ پینے پر خبردار کردیا”

ہم عام طور پر سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، مگر اب ماہرین صحت نے اس معمول پر نئی تحقیق کی روشنی میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔
دودھ میں پروٹین اور کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
یہ وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
بیشتر افراد رات کو سونے سے پہلے دودھ پینا پسند کرتے ہیں۔
عام خیال ہے کہ گرم دودھ نیند بہتر بناتا ہے۔
مگر ہر کسی کے لیے دودھ فائدہ مند نہیں ہوتا۔
کچھ افراد دودھ پینے کے فوراً بعد بدہضمی یا دیگر مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اس کی ایک اہم وجہ لیکٹوس انٹالرینس ہو سکتی ہے۔
لیکٹوس ایک قدرتی شوگر ہے جو ڈیری مصنوعات میں پائی جاتی ہے۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی:
“30 سال کی عمر کے بعد اکثر افراد کے جسم میں لیکٹوس انزائم کی پیداوار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔”
یہی انزائم دودھ کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ڈاکٹر پلائی کے مطابق:
“لیکٹوس انزائم چھوٹی آنت میں موجود ہوتا ہے جو دودھ میں موجود لیکٹوس کو گلوکوز اور گلیگٹوز میں توڑتا ہے تاکہ یہ آسانی سے جذب ہو سکے۔”
جب یہ انزائم کم ہو جائے تو دودھ ہضم نہیں ہو پاتا۔
نتیجتاً، یہ دودھ بڑی آنت میں چلا جاتا ہے جہاں موجود بیکٹریا کے لیے بدہضمی کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ:
“سونے سے پہلے دودھ پینا انسولین کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔”
کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم کے قدرتی سونے جاگنے کے نظام — یعنی باڈی کلاک — کو متاثر کرتے ہیں۔
اس کے باوجود، دودھ کے صحت پر مثبت اثرات بھی سائنس سے ثابت ہوئے ہیں۔
فوڈ اینڈ نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں یورپی محققین نے دودھ کے فوائد کا سائنسی جائزہ لیا۔
تحقیق کے مطابق:
دودھ کا استعمال موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری، اور کچھ اقسام کے کینسر جیسے بڑی آنت، مثانے، گیسٹرک اور چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔