کھیل July 15, 2025 Shahbaz Sayed

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے تین درجاتی نیا اسٹرکچر متعارف کرایا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نیا کرکٹ اسٹرکچر پیش کر دیا ہے، جو تین درجات پر مشتمل ہوگا۔

اس نئے اسٹرکچر کے تحت گریڈ ون میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یہ ٹیمیں نومبر اور دسمبر میں ون ڈے کپ کھیلیں گی، جبکہ دسمبر سے جنوری تک پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز ہوں گے۔

دوسرے درجے یعنی گریڈ ٹو میں 14 ٹیموں کو موقع ملے گا، جو مارچ سے مئی 2026 تک پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں حصہ لیں گی۔

اس منصوبے کے تحت گریڈ تھری کی بہترین دو ٹیمیں اگلے سیزن میں گریڈ ٹو میں پروموٹ ہو جائیں گی، جبکہ گریڈ ٹو کی چیمپئن ٹیم کو گریڈ ون میں جگہ دی جائے گی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس تین درجاتی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اسٹرکچر سے ملک بھر میں 40 سے زائد ڈیپارٹمنٹس کو کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں برس اپریل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی تھی۔