دنیا June 23, 2025 Shahbaz Sayed

“اسرائیل کا ایران کے 6 ایئر بیسز پر حملے کا دعویٰ — 15 جنگی طیارے تباہ کرنے کا الزام، تہران میں بجلی بند”

تفصیلات کے مطابق، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے 6 ہوائی اڈوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا، جن میں 15 لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، ان حملوں میں ایف 15 اور ایف 5 ایرانی لڑاکا طیارے، ایک ری فیولنگ جہاز، ایک AF-1 طیارہ اور ایک کوبرا ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے۔

حملوں کا دائرہ ایران کے مغربی، مشرقی اور مرکزی علاقوں تک پھیلا ہوا تھا، جن میں رن ویز اور زیرِ زمین بنکرز بھی تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب پر بھی حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں پاسداران انقلاب ایران کے سینکڑوں اہلکار نشانہ بنے۔

30 سے زائد مقامات پر حملے، فوجی انفراسٹرکچر تباہ

اس سے قبل اسرائیلی فوج (IDF) نے کہا تھا کہ بیس لڑاکا طیاروں نے کرمان شاہ، ہمدان اور تہران میں 30 سے زائد مقامات پر حملے کیے۔

ان حملوں میں مبینہ طور پر:

  • تین بریگیڈیئر اور متعدد ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے

  • میزائل اسٹوریج، ریڈار، سیٹلائٹ سسٹم

  • اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے لانچرز کو تباہ کیا گیا

تہران کی بجلی معطل، سرکاری ٹی وی دفتر بھی نشانہ

اسرائیلی طیاروں نے تہران کے بجلی گھروں اور سرکاری ٹی وی کے دفتر پر بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں تہران میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ایران کے اندر 2000 کلومیٹر گہرا حملہ

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے طیارے ایران کے 2000 کلومیٹر اندر تک گئے اور شہرود میں میزائل انجن کی تیاری کی فیکٹری پر حملہ کیا۔

جبکہ بوشہر، اصفہان، اور اہواز میں:

  • میزائل لانچرز

  • فضائی دفاعی بیٹریاں

  • اور میزائل لوڈ کرنے والے فوجی دستے بھی حملوں کی زد میں آئے۔