بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر خراج عقیدت، صدر اور زرداری کا پیغام

صدرِ مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز تھیں اور ایک خوشحال، جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مزید مستحکم کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے محترمہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابلِ فراموش جدوجہد کی۔
آصف زرداری کے مطابق، محترمہ نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کی کئی تحریکوں کی قیادت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں اور خواتین کی سماجی و معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔
واضح رہے کہ آج اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
انہیں 2007 میں لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی پر ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔