فنانس بل، اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے فنانس بل کے حوالے سے اہم پالیسی اقدامات کی نگرانی اور عمل درآمد کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
یہ فیصلہ وزارت خزانہ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور فنانس بل میں دیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، جب کہ ممبران میں وزیر قانون، وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔
کمیٹی کا مینڈیٹ فنانس بل کے تحت نافذ ہونے والی نئی مالیاتی اصلاحات، ٹیکس اقدامات، اور ریگولیٹری پالیسیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور ان سے جڑے کسی بھی ممکنہ اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ کمیٹی ہر دو ہفتے بعد اپنی کارکردگی رپورٹ تیار کرے گی اور وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ ٹیکس نظام پر عوامی اور کاروباری برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
کمیٹی ملک میں معاشی شفافیت، ٹیکس وصولی کے بہتر نظام، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔