بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم شخصیت کا جانی نقصان

اسلام آباد اطلاعات کے مطابق ہفتے کی علی الصبح پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک بڑے آپریشن “بُنْیَان مَّرْصُوْص” کے دوران ان افراد کو ہدف بنایا جو پاکستان کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔

 

ایک معروف اینکر کے بقول، پاکستان نے اپنے دستیاب آپشنز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے سائبر ونگ کے ذریعے بھارتی اسٹریٹجک اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا۔ اینکر نے بتایا کہ پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں اُن مراکز پر حملے کیے جہاں پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی۔

 

ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات، جو ممکنہ حملے کی تیاری میں شامل تھیں، کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ ابھی تک حکومتی سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن جلد ہی ان افراد کے نام منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔

 

مزید برآں، پاکستان نے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ایئر فیلڈ کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ اُدھم پور ایئر فیلڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *