“سیز فائر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کا تازہ بیان”

نئی دہلی: بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے کے حوالے سے ایک مفاہمتی معاہدہ کر لیا ہے۔

 

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور غیر متزلزل موقف پر قائم رہا ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق شام پانچ بجے سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان براہ راست رابطے کے نتیجے میں طے پایا

ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *