ٹیکنالوجی July 15, 2025 Shahbaz Sayed

ایپل کا نیا آئی فون 17 سیریز لانچ ایونٹ ستمبر میں متوقع – اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل رواں سال ستمبر میں اپنا سالانہ لانچ ایونٹ منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں آئی فون 17 سیریز کے تحت سات نئے ماڈلز کی نمائش متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایونٹ 9 یا 10 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ اس نئی لائن اپ میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس جیسے ماڈلز شامل ہوں گے۔

آئی فون 17 سیریز کی سب سے نمایاں تبدیلیوں میں فون کے پچھلے حصے کے کیمرے کا نیا ڈیزائن شامل ہے، جو صارفین کو ایک بالکل نیا تجربہ فراہم کرے گا۔

روایتی طور پر ایپل ہر سال ستمبر میں ہی اپنے آئی فون کے نئے ماڈل لانچ کرتا ہے۔ اس بار بھی یہی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ ایونٹ 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

ادھر مختلف رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کو 12 ستمبر کو لانچ کرنے کے فوراً بعد مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا، جبکہ مکمل ریٹیل لانچ کی تاریخ 19 ستمبر بتائی جا رہی ہے۔

آئی فون 17 پرو میکس کی خاص خصوصیات میں ویپر چیمبر کولنگ سسٹم شامل ہوگا، جو عام طور پر ہائی اینڈ گیمنگ فونز میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ لوڈ کے دوران فون بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے اس فون میں A19 پرو چپ متعارف کرانے اور ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے دیے جانے کی توقع ہے، جس میں پتلے بیزلز، بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور ایک سلیک ڈیزائن پیش کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور اور فیچر سے بھرپور فون ثابت ہو سکتا ہے۔