دنیا June 30, 2025 Shahbaz Sayed

برطانوی عدالت کا اسرائیل کو ایف-35 پرزوں کی برآمد پر فیصلہ — حکومت کا اختیار قرار

دیکھو، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک عدالت نے اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے بھیجنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان برآمدات کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنا حکومت کا اختیار ہے۔

یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ان پرزوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیکن عدالت نے یہ بھی واضح کر دیا کہ اس قسم کا حساس نوعیت کا فیصلہ ایگزیکٹیو یعنی حکومت کا اختیار ہے، عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔

پیر کے روز سامنے آنے والے اس فیصلے کی مکمل دستاویز 72 صفحات پر مشتمل ہے۔

ججز اسٹیفن میلز اور کیرن اسٹین نے کہا کہ یہ کیس صرف جیٹ طیاروں کے پرزوں کا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ توجہ طلب اور اہم معاملہ ہے۔

دراصل، برطانیہ ایک عالمی دفاعی پروگرام کے تحت اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے فراہم کرتا ہے۔

اس معاملے پر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم ’’الحق‘‘ نے برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تھی۔

الحق کا موقف تھا کہ اسرائیل کو یہ پرزے دینا بین الاقوامی جرائم میں اس کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے فیصلہ تو حکومت کے اختیار میں دیا، لیکن غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی قانونی مہم کا صرف آغاز ہے۔