پاکستان July 3, 2025 Shahbaz Sayed

“کراچی میں خاندانی جھگڑوں میں لرزہ خیز قتل کی وارداتیں”

پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں جھگڑے کے دوران داماد کے ہاتھوں سسر سمیت تین افراد قتل ہوگئے۔ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول غوث الدین کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول غوث الدین کے داماد حمید، والد، بھائی اور اس کے سالے کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: اتحاد ٹاؤن میں سسرالیوں نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم حمید کا والد اور بھائی کا سالہ رحمت شامل ہیں، جبکہ مرکزی ملزم اور بھائی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سسرالیوں نے داماد کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا تھا۔

تفتیشی پولیس کے مطابق مقتول آرتھر کو بیوی نے اتحاد ٹاؤن میں فون کرکے سسرال بلوایا تھا، آرتھر نے مرنے سے پہلے پولیس اور اہلخانہ کو بیان ریکارڈ کروایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول آرتھر کے سسرال پہنچنے پر بیوی مشی نے گیٹ بند کیا، گھر میں داخل ہوتے ہی تشدد کیا گیا۔

مقتول نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساس ثمینہ، دو لڑکے اور دیگر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ شور کرنے پر پڑوسی آئے جنہوں نے اسپتال پہنچایا۔