خواتین کے لیے خوشخبری: میک اپ اور بیوٹی آئٹمز پر امپورٹ ڈیوٹی کم کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خواتین کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے امپورٹڈ میک اپ اور بیوٹی آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 55 فیصد سے کم کر کے اب 44 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح بیوٹی پارلرز میں استعمال ہونے والے خام مال، امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر بھی ڈیوٹی کی شرح 55 فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد کر دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 55 فیصد سے گھٹاکر 44 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے ہیئر پروڈکٹس کی قیمتیں کم ہونے کی امید ہے۔
شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن اور کریم پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد کر دی گئی ہے۔
فیس واش، صابن اور دیگر بیوٹی کریمز اور لوشنز پر بھی امپورٹ ڈیوٹی 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا اور بیوٹی انڈسٹری کے کاروبار کو سہولت فراہم کرنا ہے۔