پاکستان June 29, 2025 Shahbaz Sayed

“بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کی تجویز، نیپرا یکم جولائی کو سماعت کرے گا”

  • پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔

  • گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی نرخ میں اوسطاً ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) پاور ڈویژن کی اس درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گی۔


  • آئندہ مالی سال کے لیے پاور ڈویژن نے جو تجاویز دی ہیں، ان کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ نرخ 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے ہو جائے گا۔

  • 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ نرخ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔


  • 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ کیا جائے گا۔

  • 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیرف 13.01 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

  • 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22.44 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔


  • 101 سے 200 یونٹ تک کا نرخ 1.16 روپے کمی کے بعد 28.91 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • 201 سے 300 یونٹ تک کا نرخ 1.16 روپے کمی کے بعد 33.10 روپے فی یونٹ، اور 301 سے 400 یونٹ تک کا نرخ 1.16 روپے کمی کے بعد 37.99 روپے فی یونٹ کیا جائے گا۔


  • اسی طرح 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے فی یونٹ، 501 سے 600 یونٹ کا نرخ 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔

  • 601 سے 700 یونٹ کا نرخ 1.16 روپے کمی کے ساتھ 42.76 روپے فی یونٹ اور 700 یونٹ سے زیادہ کا نرخ 1.05 روپے کمی کے ساتھ 47.69 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز ہے۔