پاکستان June 27, 2025 Shahbaz Sayed

کراچی ایئرپورٹ پر فلائی جناح کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا – تمام مسافر محفوظ

  • تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر فلائی جناح کی پرواز کے ساتھ لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

  • ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پرواز لاہور سے کراچی آ رہی تھی اور لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا۔

  • کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

  • خوش قسمتی سے طیارے میں سوار 150 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔

  • کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

  • ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں کیڑے مکوڑوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس سے پرندے بھی زیادہ آ رہے ہیں۔

  • ڈی جی ایئرپورٹ ذیشان سعید نے اس صورت حال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایئرپورٹ پر فیومیگیشن کروانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • مزید پڑھیں: ترکش ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

  • اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر استنبول جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز بھی اسی طرح کے خطرے سے دوچار ہوئی تھی۔

  • پرواز نمبر TK 709 جب ٹیکسی وے پر تھی تو اس سے بھی پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

  • اس واقعے میں کپتان نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگا کر بڑی مہارت سے طیارے کو حادثے سے بچا لیا تھا۔