پاکستان June 27, 2025 Shahbaz Sayed

بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ – ناراض بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر جاں بحق

  • تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

  • بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد غصے میں صادقیہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔

  • بیوی کو بچانے کے لیے شوہر بھی فوراً نہر میں کود گیا۔

  • علاقہ مکینوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ نکال لیا۔

  • لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اپنی بیوی کو بچانے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

  • بعد میں ریسکیو ٹیم نے اس شخص کی لاش نہر سے نکال لی۔

  • مزید پڑھیں: ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

  • یاد رہے کہ کچھ ماہ پہلے لاہور میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

  • وہاں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر کو سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگ توڑ دی۔

  • اس واقعے میں شوہر کے ساتھ آنے والی اس کی بہنوں پر بھی تشدد کیا گیا تھا۔

  • بعد ازاں تھانہ سرائے مغل پولیس نے 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • مقدمے کے مطابق شوہر غضنفر اقبال اپنی بہنوں کے ساتھ بیوی کو منانے آیا تھا۔