عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک میں نئی حکمتِ عملی پر غور
تحریکِ انصاف کی قیادت نے عمران خان کی رہائی کی تحریک کو نئے مرحلے میں داخل کرنے کے لیے مشاورتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تنظیمی رہنماؤں کی شرکت سے مشاورت کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔
اجلاس میں عاطف خان اور ارباب شیر علی سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔
تنظیمی سطح پر تحریک کی تیاری، سرگرمیوں کی رفتار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے تجویز دی کہ تحریک کو قومی وحدت اور نئے نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔
جنید اکبر نے ان کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں قربانیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک صرف بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ آئین کی بالادستی کے لیے ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔