پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
اسلام آباد (ویب رپورٹر) سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کرکے ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم، سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق فراہم نہیں کی ہے۔
جیل انتظامیہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی یا کسی دوسرے مقام پر منتقلی کے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا تھا۔ سینئر صحافی زاہد فاروق ملک کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت تناؤ کے تناظر میں سب سے اہم پیش رفت یہ ہے کہ ملکی مفاد کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے آزاد کرکے ایک محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔”