14 اگست کے موقع پر، بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال کر قائداعظم کو عسکری انداز میں سلام پیش کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
یومِ آزادی کا آغاز: سلامی اور دعائیں
یومِ آزادی کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں نے “اللہ اکبر” کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ یہ سلامی دی، جو ملک کی خودمختاری اور قومی وقار کے لیے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دن کو مزید خاص بنانے کے لیے ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ فجر کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر علمائے کرام نے بھی اپنے خطابات میں آزادی کی نعمت پر شکر ادا کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا