لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر ایک انقلابی اور جمہوری سوچ رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے قید سے رہائی کے بعد تمام تلخیاں ختم کرکے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا۔
گیلانی نے کہا کہ آج بھی میرا یہی مؤقف ہے کہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ اس سے قبل ہم نے امن کی پیشکش کی اور مذاکرات کی دعوت بھی دی تھی۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔