اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کو خوب محظوظ کر دیا۔ ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور مزے سے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی پوسٹ میں انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی جھلکیاں بھی دکھائیں، جن میں گھڑ سواری اور قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات شامل ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ہانیہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئی ہوں۔ اس سے قبل ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں اداکارہ یشما گل کے ساتھ اسٹیج کے قریب مشہور گانے ’غلط فہمی‘ پر جھومتی دکھائی دی تھیں۔
فی الحال ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت ہیں—اور اس بار وجہ ہیں عاصم اظہر سے تعلقات کی تازہ افواہیں۔