گورنر سندھ نے تعلیمی بورڈز سے متعلق بل پر تحفظات ظاہر کر دیے

گورنر سندھ نے تعلیمی بورڈز سے متعلق بل پر تحفظات ظاہر کر دیے - اردو خبریں

کراچی: گورنر سندھ نے تعلیمی بورڈز سے متعلق بل کی ایک شق پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے دوبارہ سندھ اسمبلی کو بھیج دیا۔

بل کے سیکشن 15 کی ذیلی شق (1) میں یہ ترمیم تجویز کی گئی تھی کہ ’BPS-20/21‘ کو ’BS-19/20‘ سے بدل دیا جائے، تاہم گورنر سندھ نے اس تبدیلی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شق کو غیر ترمیم شدہ حالت میں برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تعلیمی بورڈز کے انتظامی معیار اور تجربے کو قائم رکھا جا سکے۔

گورنر نے آئین کے آرٹیکل 116(2)(b) کے تحت بل کو دوبارہ غور کے لیے سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *