کینیا کے صدر کا مظاہرین کو ٹانگ میں گولی مارنے کا حکم، پولیس کارروائی پر تنقید

-
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کاروبار اور عوامی املاک کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کی ٹانگ میں گولی ماریں۔
-
صدر روٹو نے کہا کہ جو بھی شخص کسی کا کاروبار یا املاک جلائے، اس کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے اسپتال لے جایا جائے اور پھر عدالت میں پیش کیا جائے۔
-
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فائرنگ جان لیوا نہ ہو لیکن مظاہرین کی ٹانگیں ضرور ٹوٹیں تاکہ وہ دوبارہ ایسا نہ کریں۔
-
صدر روٹو نے اپنے سیاسی مخالفین کو پرتشدد مظاہروں کی سرپرستی کرنے پر خبردار بھی کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ ملک کے خلاف اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا۔
-
انہوں نے دوٹوک کہا کہ کینیا پر دھمکیوں، دہشت گردی یا افراتفری کے ذریعے حکمرانی نہیں کی جا سکتی اور نہ ایسا ہونے دیا جائے گا۔
-
صدر روٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہو سکتی ہے، احتجاج کے ذریعے نہیں، اور مخالفین کو 2027 کے عام انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا۔
-
ادھر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔
-
رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران پیر کے روز کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
-
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیا میں یہ مظاہرے تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر کیے گئے تھے۔
-
اس دوران حماس کی جانب سے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔