کراچی: 13 کروڑ روپے ڈکیتی کیس، ٹک ٹاکرز کی ضمانت پر عدالت کا فیصلہ

کراچی: 13 کروڑ روپے ڈکیتی کیس، ٹک ٹاکرز کی ضمانت پر عدالت کا فیصلہ - اردو خبریں

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، تاہم عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ایک ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر ہے، جبکہ شہریار سمیت دونوں ملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا جب ملزمان نے شوروم مالک کے گھر میں داخل ہو کر 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ اس حوالے سے مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *