پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی کا حل: سوئس انجینئر کی نئی ایسیسری ‘Obsoles’ متعارف

ایپل کی مصنوعات میں منفرد تبدیلیاں کرنے والے معروف سوئس روبوٹک انجینئر کین پِلونیل نے پرانے آئی فونز کے صارفین کے لیے ایک دلچسپ نئی ایسیسری متعارف کرائی ہے۔ اس ایسیسری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی اندرونی چھیڑ چھاڑ یا فون کو کھولے بغیر لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
‘Obsoles’ کے نام سے پیش کی جانے والی یہ پروڈکٹ ایک دو حصوں پر مشتمل کسٹم کیس ہے، جس میں خاص طور پر تیار کردہ سرکٹ بورڈ اور یو ایس بی-سی کنیکٹر شامل ہے۔ اس کی مدد سے صارفین 9 والٹ فاسٹ چارجنگ، تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے جیسے فیچرز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ نئی پیشکش انجینئر کے اس پرانے پروجیکٹ کا تسلسل ہے جس میں انہوں نے ایئرپوڈز کے لیے یو ایس بی-سی چارجنگ کیسز تیار کیے تھے، اور اب وہی جدت آئی فونز کی جانب منتقل کی گئی ہے۔
ایپل کے پرانے ماڈلز استعمال کرنے والے افراد کے لیے یہ ایسیسری ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو یو ایس بی-سی کی رفتار اور سہولت چاہتے ہیں لیکن نیا فون خریدنا ممکن نہیں۔