پاکستانیوں کے لیے خوشخبری – سویڈن نے شینجن ویزا سروس دوبارہ کھول دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری – سویڈن نے شینجن ویزا سروس دوبارہ کھول دی - اردو خبریں

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی شہری اب دوبارہ سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی سے یہ ویزا سروس دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

یہ ویزا صرف 90 دن کے مختصر قیام کے لیے جاری ہوگا، یعنی جو لوگ وزٹ، بزنس یا ٹور پر یورپ جانا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ بڑی سہولت ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کی بحالی پاکستان اور سویڈن کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں دو طرفہ سیاسی مشاورت بھی ہوئی تھی۔ اس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی، جبکہ سویڈن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل گلوبل افیئرز شریک تھے۔

یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *