پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے 6 اہم معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے 6 اہم معاہدوں پر دستخط - اردو خبریں

وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔ ان میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔

مذاکرات میں علاقائی و بین الاقوامی امور، خصوصاً سارک (SAARC) کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی جبکہ بنگلا دیشی وفد کی قیادت ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین نے کی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم اور بنگلا دیشی ایڈوائزر کی نگرانی میں 6 اہم معاہدوں اور MoUs پر دستخط کیے گئے۔ ان میں:

  • سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

  • دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کا MoU

  • ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا (BSS) کے درمیان معاہدہ

  • انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان تعاون

  • ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا MoU

  • ثقافتی تبادلے کا پروگرام (2025–2028)

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پاکستان کے وزیرِ تجارت نے بنگلا دیش کے کامرس ایڈوائزر شیخ بشیر الدین اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم تجارتی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر بنگلا دیش بینک، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایگزیکٹو چیئرمین انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *