پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 1,45,632 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور اختتام پر 1,547 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1,46,929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب پانچوں کاروباری دنوں میں انڈیکس نے مسلسل نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔