پاکستان July 31, 2025 Shahbaz Sayed

پاک-افغان تجارت میں بڑی پیش رفت: آلو، ٹماٹر، کینو اور سیب پر ڈیوٹی میں نمایاں کمی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ارلی ہارویسٹ پروگرام (Early Harvest Program) کے تحت ٹیرف میں بڑی رعایتوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا ہے، اور نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پروگرام دونوں ممالک کی زرعی مصنوعات کی دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا تھا۔

🇵🇰 پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دی گئی مراعات:

  • ٹماٹر پر ڈیوٹی 27% سے کم ہو کر 22%

  • انگور، انار، اور سیب پر ڈیوٹی 53% سے کم ہو کر 27%

🇦🇫 افغانستان کی جانب سے پاکستان کو دی گئی مراعات:

  • آلو پر ڈیوٹی 57% سے کم ہو کر 22%

  • کیلا پر ڈیوٹی 30% کمی

  • کینو اور آم پر ڈیوٹی 47% سے کم ہو کر 27%

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک چار چار زرعی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی کم یا مکمل طور پر ختم کریں گے۔

💡 کب سے نافذ العمل ہوگا؟

یہ ٹیرف رعایتیں 1 اگست 2025 سے 31 جولائی 2026 تک لاگو رہیں گی۔ اس عرصے کے دوران دونوں ممالک جامع تجارتی معاہدے کے لیے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

حکام کے مطابق مذاکرات کا دارومدار ارلی ہارویسٹ پروگرام کی کارکردگی اور باہمی اطمینان پر ہوگا۔ اس اقدام کو خطے میں تجارتی استحکام اور زراعت کے شعبے کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔