وفاقی وزیر بحری امور کی ہدایت پر سمندر کی صفائی، 150 ٹن کچرا نکالا گیا

وفاقی وزیر بحری امور کی ہدایت پر سمندر کی صفائی، 150 ٹن کچرا نکالا گیا - اردو خبریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی پوسٹ رین کلین اپ مہم جاری ہے، جس کے دوران برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے اب تک 150 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق سمندر میں موجود کچرا نہ صرف آبی حیات کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ کیماڑی سے منوڑہ تک پھیلے فضلے نے مچھلیوں کی افزائش کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور زمینی سطح پر اوزون کی بڑھتی ہوئی مقدار سمندری ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت دونوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند سال قبل سمندری آلودگی کے باعث کراچی پورٹ ٹرسٹ ایریا، منوڑہ چینل اور چنہ کریک سمیت کئی اہم آبی گزرگاہوں میں ایک ہی وقت میں 100 ٹن سے زائد مچھلیاں مر گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *