سیاست July 24, 2025
Shahbaz Sayed
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آج جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا مرکزی محور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال رہا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات، آئندہ کی حکمت عملی اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملکی سیاست میں کئی اہم پیش رفتیں سامنے آ رہی ہیں، اور مختلف جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت کے عمل کو تیز کر رہی ہیں۔
اس بارے میں مزید