اسلام آباد میں یوم آزادی اور نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایک نئے پاکستان کا آغاز ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے 6 اور 10 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو کاری ضرب لگائی۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔ وزیر اعظم نے خاص طور پر پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا، جس نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، جن میں چار رافیل بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔
اپنے خطاب کے آخر میں، انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ محنت کریں، کیونکہ محنت سے ہی ہم پاکستان کو ایک عظیم اور طاقتور ملک بنا سکتے ہیں۔