واٹس ایپ بِیٹا انفو کی تازہ رپورٹ کے مطابق اب اگر کوئی کال ریسیو نہ ہو تو صارفین کو اسکرین پر تین آپشنز دکھائی دیں گے: ’کال اگین‘، ’کینسل‘ اور ’ریکارڈ وائس میسج‘۔ اس طرح کال ریسیو نہ کرنے والے کو فوراً وائس میسج بھیجا جا سکے گا۔ یہ سہولت چیٹ ونڈو کے اندر بھی دستیاب ہوگی۔
اگرچہ پہلے ہی چیٹ میں موجود مائیک بٹن کے ذریعے وائس میسج بھیجنے کی سہولت موجود ہے، لیکن کمپنی کے مطابق یہ نئے شارٹ کٹس صارفین کو زیادہ تیز اور آسان طریقے سے کال کا جواب نہ دینے والے کو پیغام پہنچانے میں مدد دیں گے۔
فی الحال یہ فیچر صرف کچھ اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ تمام صارفین کے لیے اس کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔