ناظم آباد میں پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

ناظم آباد میں پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد - اردو خبریں

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مکان نمبر 29/30 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، جسے قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کے نام سے ہوئی، جو ناظم آباد تھانے میں پولیس اہلکار اور آئی ٹی آپریٹر کے طور پر تعینات تھا۔

 

ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ متوفی کے بھائی کے مطابق وہ گزشتہ چند روز سے شدید پریشانی کا شکار تھا لیکن اس نے اپنی مشکل کسی سے بیان نہیں کی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کا لگتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *