ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل - اردو خبریں

اسلام آباد: ملک بھر میں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ایک اور انسدادِ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، جس میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ یہ مہم نہ صرف بڑے شہروں بلکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت دور دراز علاقوں میں بھی جاری رہے گی، جہاں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسی لیے والدین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صرف پولیو ویکسین ہی نہیں بلکہ بچوں کا مکمل حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت کرایا جانا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

پولیو پروگرام کے مطابق اس مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے فراہم کی جائیں گی جبکہ صحافیوں اور میڈیا ٹیموں کو فیلڈ میں رسائی بھی دی جائے گی تاکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچائی جا سکیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *