مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق معمولی تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک گروپ کے تین افراد اور دوسرے گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیں۔
ادھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک نوجوان جان بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ جبران اپنے والد کے انتقال کے بعد سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔
واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
مردان میں دو گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل
