قومی کرکٹرز کا یادگار فوٹو شوٹ، سہ فریقی سیریز کی تیاری مکمل

قومی کرکٹرز کا یادگار فوٹو شوٹ، سہ فریقی سیریز کی تیاری مکمل - اردو خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کے لیے مدعو کیا گیا، جہاں سب نے خوشگوار انداز میں مختلف پوز بنا کر یادگار لمحات قید کرائے۔ تصاویر میں کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں نمایاں رہیں، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اپنے اسٹائلش گلاسز کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے۔

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا میچ ہفتے کے روز یواے ای کے ساتھ ہوگا۔ اس اہم سیریز سے قبل قومی ٹیم نے سات روز تک دبئی میں بھرپور پریکٹس کر کے تیاری مکمل کرلی ہے۔

سہ فریقی سیریز کے اختتام کے فوراً بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، جہاں پاکستان سمیت خطے کی بڑی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *