فیصل قریشی کا ناقدین کو کرارا جواب: ’’لُڑکے ہوئے لوٹے‘‘ ہر سمت لڑھکتے ہیں

فیصل قریشی کا ناقدین کو کرارا جواب: ’’لُڑکے ہوئے لوٹے‘‘ ہر سمت لڑھکتے ہیں - اردو خبریں

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو حادثے کے بعد دماغی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے، مگر لوگوں نے بغیر مکمل کہانی دیکھے ہی تنقید شروع کردی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اب جب ناظرین نے ڈرامہ دیکھا ہے تو انہیں اندازہ ہوا کہ کہانی دراصل کس رخ پر جارہی تھی۔ ’’ہمارے ہاں لوگ فوراً کسی بھی ڈرامے پر تنقید شروع کر دیتے ہیں، کبھی عمر پر، کبھی جسمانی ساخت پر اور کبھی کسی اور بات پر‘‘، انہوں نے کہا۔

اداکار نے ناقدین کو نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ لوگ دراصل **’’لُڑکے ہوئے لوٹے‘‘ ہیں جو کسی بھی سمت لڑھک جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *