عالمی ادارہ صحت کی نئی فہرست، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم پیشرفت

عالمی ادارہ صحت کی نئی فہرست، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم پیشرفت - اردو خبریں

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ادویات کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی جس میں بڑی عمر کے افراد کے لیے 523 اور بچوں کے لیے 374 ادویات شامل کی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ ادویات ہر فعال صحت کے نظام میں موجود اور آسانی سے دستیاب ہونی چاہییں تاکہ مریضوں کو بروقت علاج میسر آ سکے۔

غریب ممالک کے لیے بڑی سہولت

ماضی میں اس فہرست میں ادویات کے شامل ہونے سے غریب ممالک کے افراد کو زندگی بچانے والی دواؤں تک بہتر رسائی حاصل ہوئی، جس سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

ماہرین کی کمیٹی نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے دو اہم ادویات — اوزیمپک (Ozempic) اور مونجارو (Mounjaro) — کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔
یہ دونوں ادویات جدید ترین علاج کا حصہ سمجھی جاتی ہیں اور اب دنیا بھر کے صحت کے نظاموں میں ان کی دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *